Thursday, March 28, 2024

بلوچستان حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے، مولانا عبدالواسع

بلوچستان حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے، مولانا عبدالواسع
January 10, 2018

کوئٹہ ( 92 نیوز ) بلوچستان میں اپوزیشن رہنما مولانا عبدالواسع کہتے ہیں کسی غیر جمہوری عمل کی تائید نہیں کریں گے ۔  اپوزیشن میں تھے، اپوزیشن میں ہی رہیں گے۔ مولانا عبدالواسع نے مزید کہا کہ حکومتی جماعت وزیراعلیٰ کا متفقہ امیدوار سامنے لائے۔ ہم کسی غیر جمہوری عمل کی تائید نہیں کریں گے ۔

بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن چیمبر میں جمعیت علماءاسلام کے اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے دیگر اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیاہے کہ اسمبلی کے نئے قائد ایوان کیلئے حکومت کے مقابلے میں کوئی امیدوار نہیں لایا جائیگا ۔

اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور ق لیگ وزیراعلیٰ کیلئے جو بھی امیدوار سامنے لائیں  اسکی حمایت کی جائے گی ۔ اپوزیشن جماعتیں نئی بننے والی حکومت میں بھی حصے دار نہیں ہوں گی۔

ایک سوال کے جواب میں مولانا عبدالواسع کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے ایوان میں ان ہاؤس تبدیلی نہ ہی غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدام ہے اور نہ ہی اس کے پیچھے سینیٹ انتخابات کو ٹھیس پہنچانے کیلئے سازش ہے ۔