Friday, April 19, 2024

بلوچستان حکومت کا 10 روز کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان ‏

بلوچستان حکومت کا 10 روز کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان ‏
March 21, 2020

کوئٹہ ( 92 نیوز) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر بلوچستان حکومت نے 10 روز کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ۔  وزیر اعلیٰ  جام کمال کی شہریوں سے خود کوگھروں تک محدود رکھنے کی اپیل کر دی ۔

اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے  کہا کہ   آئسولیشن وارڈ صرف زائرین کے لیے نہیں سب کے لیے ہیں   ۔

ادھر   پنجاب بھر میں2روز کیلئے شاپنگ مالزاورسیاحتی مقامات بند، جنرل اور میڈیکل اسٹورز، سبزی گوشت کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی شہریوں سے 2روز گھروں میں رہنے کی اپیل کر دی ۔