Sunday, May 19, 2024

بلوچستان حکومت نے ینگ ڈاکٹرز کیخلاف درج ایف آئی آر واپس لے لی

بلوچستان حکومت نے ینگ ڈاکٹرز کیخلاف درج ایف آئی آر واپس لے لی
December 28, 2021 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان حکومت نے ینگ ڈاکٹرز کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لے لی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر ایف آئی آر واپس لی گئی، محکمہ پراسکیشن نے ایف آئی آر کی واپسی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

27 نومبر کو 16 ینگ ڈاکٹرز کو ریڈزون میں احتجاج کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ینگ ڈاکٹرز نے ساتھیوں کی گرفتاری پر اوپی ڈیز و آپریشن تھیٹر سروس بائیکاٹ کر رکھا تھا۔