Tuesday, April 23, 2024

بلوچستان حکومت نے چینی کمپنی کی مائننگ لیز میں 15سال کیلئے توسیع کردی

بلوچستان حکومت نے چینی کمپنی کی مائننگ لیز میں  15سال کیلئے توسیع کردی
June 30, 2020

کوئٹہ ( 92 نیوز) بلوچستان حکومت نے سیندک پروجیکٹ پر کام کرنے والی چائنیز کمپنی ”ایم سی سی /ایس ایم ایل“ کی مائننگ لیز میں 15سال کیلئے توسیع کردی، چینی کمپنی 45ملین ڈالر کی مزید سرمایہ کاری کر سکے گی۔

وزیراعلیٰ جام کمال کی قیادت میں حکومت بلوچستان کا بڑا فیصلہ ، سیندک پروجیکٹ پرکام کرنیوالی چائنیز کمپنی ”ایم سی سی کی مائننگ لیز میں 15سال کیلئے توسیع کردی،توسیع کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت اور چینی کمپنی کوارسال کردیا گیا، محکمہ توانائی پیٹرولیم ڈویڑن کو تفصیلات سے آگاہ کردیاگیا،کمپنی اپنے ذاتی رسک پر 45ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کرئے گی ۔

چینی کمپنی کے ساتھ حکومتی معاہدے کی میعاد31اکتوبر2022 کوختم ہورہی ہے ،معاہدے میں توسیع وفاقی حکومت کرئے گئی جس کے لئے صوبائی حکومت نے سفارشات بھیجوادی ہیں ۔

کوئٹہ سے 665کلومیٹر فاصلے پر چاغی کے علاقے سیندک میں گزشتہ تیس سالوں سے سونے چاندی اور کاپر کی مائننگ جاری ہے جہاں سونے چاندی اور تانبے کے وسیع ذخائر موجود ہیں ۔