Friday, April 26, 2024

سانحہ مچھ کے ملزمان کی گرفتاری پر 20 لاکھ انعام مقرر

سانحہ مچھ کے ملزمان کی گرفتاری پر 20 لاکھ انعام مقرر
January 8, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان حکومت نے سانحہ مچھ کے ملزمان کی گرفتاری پر 20 لاکھ انعام مقرر کردیا۔

سی ٹی ڈی بلوچستان کے مطابق حملہ آوروں کی اطلاع پر20لاکھ انعام دیا جائے گا۔

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے 92 نیوز سے خصوصی گفتگو میں انکشاف کیا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے۔ انٹیلیجنس کو دہشت گردوں سے متعلق اہم معلومات ہاتھ لگی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جلد ہی سانحہ مچھ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے بڑا آپریشن شروع کردیا جائیگا۔ دھرنے کے شرکاء سے اپیل ہے کہ وہ شہداء کی تدفین کر دیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ افغان حکومت نے واقعہ میں شہید ہونے والے اپنے تین شہریوں کی حوالگی کی درخواست کی ہے۔