Thursday, April 18, 2024

بلوچستان حکومت سے متعلق کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا، سرفراز بگٹی

بلوچستان حکومت سے متعلق کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا، سرفراز بگٹی
September 19, 2021 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) سینیٹر سرفراز بگٹی نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، بلوچستان حکومت سے متعلق کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

مصالحتی مشن کے اہم رکن سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہا، ناراض حکومتی اراکین کو منالیا ہے، پارٹی کی میٹنگز چل رہی ہیں، اپوزیشن تئیس ارکان کے ساتھ تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں بنا سکتی۔

انہوں نے مزید کہا، وزیراعلیٰ کو مہلت دینے کی باتیں افواہیں ہیں، اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔