Friday, May 3, 2024

بلوچستان حکومت آج مالی سال 19-2018 کا بجٹ پیش کرے گی

بلوچستان حکومت آج  مالی سال 19-2018 کا بجٹ پیش کرے گی
May 11, 2018
کوئٹہ ( 92 نیوز) بلوچستان حکومت آج مالی سال 19-2018 کا بجٹ پیش کرے گی۔ بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کا امکان ہے ۔ ذرائع کےمطابق بجٹ کا حجم 4 سو ارب روپے ہو گا ۔ پہلی مرتبہ خاتون مشیر خزانہ رقیہ ہاشمی بجٹ پیش کریں گی ، حکومت ایک سال کا بجٹ پیش کریگی۔ مجموعی آمدن کا تخمینہ 290 ارب 29 کروڑ جبکہ صوبے کے اپنے وسائل سے حاصل ہونے والی آمدن کا تخمینہ 15 ارب 39 کروڑ روپے ہے۔ غیر ملکی ترقیاتی امداد کیلئے 9 ارب 23 کروڑ روپے کا بھی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں 263 ارب 90 کروڑ جبکہ ترقیاتی اخراجات کی مد میں 90 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم کیلئے 56 ارب 54 کروڑ ،امن و امان کیلئے 38 ارب 9 کروڑ جبکہ صحت کے شعبے کیلئے 19 ارب 41 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ خسارے کا تخمینہ60 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ آئندہ سال کیلئے تین ہزار سے زائد آسامیاں بھی پیدا کی جائینگی۔