Saturday, April 27, 2024

بلوچستان : حب کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں ٹکر‘ 8افراد جاں بحق

بلوچستان : حب کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں ٹکر‘ 8افراد جاں بحق
December 3, 2015
کوئٹہ (92نیوز) حب میں بیلہ کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق ضلع لورالائی کی تحصیل حب میں بیلہ کے مقام پر مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم ہونے سے آٹھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ حادثے میں بیس افراد زخمی بھی ہوئے۔ زخمی افراد کو امدادی ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے کراچی جا رہی تھی۔