Wednesday, April 24, 2024

بلوچستان جوڈو کراٹے کیمپ کوئٹہ میں جاری

بلوچستان جوڈو کراٹے کیمپ کوئٹہ میں جاری
December 17, 2017

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے قائد اعظم گیمز میں شرکت کے لئے بلوچستان جوڈوکراٹے کیمپ کوئٹہ میں جاری ہے
بلوچستان جوڈو کراٹے کیمپ کوئٹہ میں کھلاڑیوں کو جسمانی تربیت کے ساتھ ساتھ جوڈو کے مختلف گر سکھائے گئے۔
اس موقع پر کھلاڑیوں نے کہا کہ ایونٹ میں بھر پور محنت اور جیت کے عزم کے ساتھ اتریں گے اور امید کرتے ہیں کہ کامیابی ہماری ہو گی۔
اسپورٹس بورڈ کی جانب سے بھی کھلاڑیوں پر ان دنوں بھرپور محنت کی جا رہی ہے۔
بورڈ کے مطابق بلوچستان میں جوڈو کے حوالے سے کئی با صلاحیت کھلاڑی ابھر کے سامنے آئے ہیں۔
جوڈو کا کھیل بلوچستان میں تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے تاہم حکومتی سر پرستی حاصل ہو تو صوبے کے یہ با صلاحیت کھلاڑی عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔