Thursday, March 28, 2024

بلوچستان بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج

بلوچستان بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج
December 15, 2021 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج جاری ہے۔

سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈاکٹرز کی جانب سے صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز اور انڈور سروسز کا بائیکاٹ جاری ہے۔ سول اسپتال کوئٹہ میں اپنے گرفتار ڈاکٹرز کی رہائی کیلئے احتجاجی کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کی جانب سے سرکاری اسپتالوں میں سہولیات کے فقدان، نجکاری سمیت دیگر مطالبات کے حق میں احتجاج کیا جارہا ہے۔ او پی ڈیز اور انڈور سروسز کے بائیکاٹ کو بیس روز گزر گئے۔ اعلی حکام نے کوئی ایکشن نہ لیا مگر مریض اور لواحقین رُل گئے۔

دور دراز علاقوں سے آئے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے جب تک مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے احتجاج جاری رہے گا۔ صوبائی حکومت نے سنجیدگی نہ دکھائی تو ایمرجنسی سروسز کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا جائے گا۔