Saturday, May 18, 2024

بلوچستان: بچوں کو پولیو قطرے نہ پلانے پر مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

بلوچستان: بچوں کو پولیو قطرے نہ پلانے پر مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
June 15, 2015
کوئٹہ (92نیوز) سیکرٹری صحت بلوچستان نورالحق نے کہا ہے کہ بلوچستان کو پولیو فری بنانے کےلئے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں اوراس سلسلے میں قانونی مسودہ تیاری کے مراحل میں ہے۔ بلوچستان کی صوبائی حکومت نے نئی قانون سازی کے تحت بچوں کے سکولوں میں داخلے کے وقت پولیو ویکسی نیشن سرٹیفیکٹ کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جو والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائیں گے ان کے اس اقدام کو سرکار کے کاموں میں مداخلت قرار دیا جائے گا اور اس کے تحت ان کے خلاف مقدمات دائر کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دارالحکومت کوئٹہ سمیت قلعہ عبداللہ، پشین اور بعض دیگر اضلاع کی 51یونین کونسلوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔