Sunday, May 5, 2024

بلوچستان: ایف سی نے ایک ہفتے میں 81مشتبہ افراد گرفتار کیے: آئی ایس پی آر

بلوچستان: ایف سی نے ایک ہفتے میں 81مشتبہ افراد گرفتار کیے: آئی ایس پی آر
January 21, 2017

اسلام آباد (92نیوز) بلوچستان میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انسداد دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں 81مشتبہ افراد گرفتار جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ انٹیلی جنس بیس آپریشنز کے دوران ممکنہ دہشت گردی کے واقعات بھی ناکام بنا دیے گئے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق فرنٹیئر کور بلوچستان کی جانب سے صوبے میں انسداد دہشت گردیکی  مختلف کارروائیاں کی گئیں۔ ایف سی بلوچستان کے علاوہ دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی ان کارروائیوں میں حصہ لیا۔ یہ کارروائیاں انٹیلی جنس بنیادوں پر کی گئیں۔ بلوچستان میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 81 مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے۔

ان افراد سے دہشت گردی کے واقعات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور بھاری مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ کوئٹہ شہر کے 32 علاقوں میں آپریشنز کئے گئے جس میں سول سوسائٹی کے اہلکاروں نے رضاکارانہ طور پر حصہ لیا۔ کوئٹہ کے جنوبی علاقوں میں بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سبی، دلبدین، کھان اور سوئی کے علاقوں میں بی آراے اور بی ایل اے کے اہلکاروں نے سکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈالے۔ فرنٹیئر کور بلوچستان کی جانب سے برفباری سے متاثرہ علاقوں میں بھی امدادی کارروائیاں بھی کی گئیں۔