Saturday, April 27, 2024

بلوچستان اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران 12 افراد جاں بحق

بلوچستان اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران 12 افراد جاں بحق
August 4, 2019
 چمن (92 نیوز) بلوچستان اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران خواتین سمیت 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ بلوچستان کے شہر چمن میں مسافر کوچ اور وین میں خوفناک تصادم ہوا۔ لیویز ذرائع کے مطابق حادثے میں چھ افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے۔ حادثے کا شکار مسافر کوچ چمن سے کراچی جارہی تھی۔ حادثہ چھوڑی  گاڑی کا اسٹیرنگ راڈ نکل جانے کی وجہ سے پیش آیا۔ دوسری جانب خانیوال کے علاقہ مخدوم پور کے قریب  کار سڑک کنارے کھڑے ٹرک کے نیچے گھس گئی جس سے کار میں سوار 2 خواتین سمیت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں دو بچوں سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوئے ۔ بدقسمت خاندان فیصل آباد سے ملتان جارہا تھا ۔ ادھر گوجرانوالہ میں کنگنی والا کے قریب جی ٹی روڈ پر کنٹینر موڑ کاٹتے ہوئے کار پر الٹ گیا۔ حادثےمیں تین کار سوار جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کر دیا۔