Tuesday, April 23, 2024

بلوچستان اور شمالی وزیرستان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

بلوچستان اور شمالی وزیرستان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد
March 3, 2019
کوئٹہ ( 92 نیوز ) آپریشن رد الفساد کے سلسلے میں سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ اور شمالی وزیرستان سے بھاری مقدارمیں بارودی مواد قبضے میں لے لیا جب کہ غیر قانونی طور پر قیام پذیر 14 افغان باشندے بھی زیر حراست لے لئے ۔ ڈیرہ بگٹی ، قلعہ سیف اللہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے 45 کلو گرام دھماکہ خیز مواد قبضے میں لیا جب کہ غیر قانونی طورپر قیام پذیر 14 افغانیوں کو بھی حراست لیا۔ فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران ماچس گاؤں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا ۔ برآمدہ اسلحے میں ہلکی مشین گنز ، رائفلز ، راکٹ بھی شامل ہیں ۔