Friday, April 26, 2024

بلوچستان اور سندھ کو ملانے والا حب پل بارشوں کے باعث کمزور ہو گیا

بلوچستان اور سندھ کو ملانے والا حب پل بارشوں کے باعث کمزور ہو گیا
September 5, 2020
کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان اور سندھ میں حالیہ بارشوں کے باعث تباہی، حب چوکی کے قریب دونوں صوبوں کو ملانے والا پل بارشوں کے باعث انتہائی کمزور ہو گیا۔ پل سے روزانہ سیکڑوں گاڑیاں، بسیں اورٹرک گزرتے ہیں، انتہائی خستہ حال پل کسی بھی وقت گرنے کا خدشہ ہے، پل گرنے سے سندھ اور بلوچستان کے درمیان آمدورفت معطل ہو جائے گی، حکومت کی جانب سے ابھی تک پل کی مرمت کا کام شروع نہ کیا جاسکا۔ ادھرنیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ڈائریکٹر مینٹی ننس نے چار ستمبر کو جنرل مینجراین ایچ اے کو خط لکھ دیا، خط میں کہا گیا ہے کہ این 25 قومی شاہراہ پر بنا پل حالیہ بارشوں سے شدید متاثر ہوا ہے۔ پل سے روانہ سیکڑوں چھوٹی بڑی گاڑیاں گزرتی ہیں، خط کے متن کے مطابق اہم قومی شاہراہ پرخستہ حال پل کسی بھی وقت گر کر بڑے حادثے کا باعث بن سکتا ہے، خط میں فوری طور پر متاثرہ پل کی بحالی کا کام شروع کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔