Monday, May 13, 2024

بلوچستان اور سندھ سے دہشت گرد تنظیم مفتی فورس کا خاتمہ

بلوچستان اور سندھ سے دہشت گرد تنظیم مفتی فورس کا خاتمہ
February 21, 2019
 کراچی (92 نیوز) بلوچستان اور سندھ سے دہشت گرد تنظیم مفتی فورس کا خاتمہ ہو گیا۔ آئی بی اور کراچی پولیس کی مشترکہ کارروائی سے دہشتگرد تنظیم انجام کو پہنچ گئی۔ سانحہ حضرت لعل شہباز قلندر کا ماسٹر مائنڈ ساتھی اکبر علی سمیت شکنجے میں آگیا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے گرفتار دہشت گرد فرقان بنگلزئی نے فروری 2017 سیہون  دھماکے کی خود ریکی کی جبکہ دھماکے کی منصوبہ بندی اندورن سندھ ایک گیسٹ ہاؤس میں کی گئی اور خود کش بمبار کو مزار تک داعش کمانڈر مقبول بروہی نے پہنچایا۔ سانحہ کے سہولت کار اور خودکش بمبار کی تصاویر بھی 92 نیوز  نے حاصل کر لی ہیں ۔ انٹیلی جینس ذرائع کے مطابق مفتی فورس آئی بی کراچی کے قلات آپریشن کے دوران  مارے گئے مفتی ہدایت اللہ کا بدلہ لینے کیلئے بنائی گئی تھی اور گذشتہ سال 25 جولائی کوکوئٹہ ایسٹرن بائی پاس پر دھماکہ اور سہیون میں خود کش حملہ اسی سلسلے کی کڑی تھی ۔