Sunday, September 8, 2024

  بلوچستان اسمبلی کے تیس ارکان سرکاری خرچے پر امریکہ روانہ

   بلوچستان اسمبلی کے تیس ارکان سرکاری خرچے پر امریکہ روانہ
August 18, 2015
کوئٹہ(92نیوز) صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی پر مشتمل 30 رکنی وفد سرکاری خرچے پر امریکہ میں منعقدہ آزادی ریلی میں شرکت کے لئے روانہ ہو گیا اسمبلی اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی تنقید ۔ تفصیلات کےمطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس قائمقام اسپیکر عبد القدوس بزنجو کی زیر صدارت شروع ہو ا۔  اجلاس کے دوران امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی دعوت پر 23 اگست کو آزادی ریلی میں شرکت  کے لئے جانے والے  30 رکنی وفد پر  تنقید  بھی کی گئی حکومتی اراکین کی جانب سے بھی گلہ کیا گیا کہ اس دورے پر انھیں نظر انداز کیا گیا ۔ وفد میں شامل اراکین کا کہنا تھا کہ اراکین کا امریکہ جانا کوئی اہم بات نہیں  ضرورت اس بات کی ہے کہ وہ پاکستان ہی نہیں بلکہ بلوچستان کی نمائیندگی اس ملک میں کریں گے جو آزادی کا نعرہ لگاتا ہے دوسری جانب بلوچستان کے عوام جو تمام بنیادی سہولیات سے محروم اور غربت کی لکیر سے بھی نیچے  زندگی بسر کر رہی ہے وہاں کے نمائیندے صرف ایک ریلی میں شرکت کے لئے کروڑوں روپے خرچ کر کےامریکہ جارھے ہیں جو کفایت شعاری کے دعوے کرنے والی حکومت کی کاکردگی پر سوالیہ نشان ھے ۔