Sunday, May 12, 2024

بلوچستان اسمبلی کے ارکان کے گوشواروں کی تفصیلات جاری

بلوچستان اسمبلی کے ارکان کے گوشواروں کی تفصیلات جاری
November 11, 2020
 کوئٹہ (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے ارکان کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے 72 کروڑ84 لاکھ روپے کے اثاثے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار 8 کروڑ 45 لاکھ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں ۔ دو لگژری گاڑیاں ، چار ٹریکٹر ، 20 تولے سونا رکھتے ہیں تاہم اندرون یا بیرون ملک کوئی کاروبار نہیں ہے ۔ علیم خان ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کے اثاثوں کے مالک نکلے۔ انکے ذمہ 74 کروڑ سے زائد رقم بھی واجب الادا ہے ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی 22 کروڑ ، صوبائی وزیر راجہ بشارت دو کروڑ 93 لاکھ  ، صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ 11 کروڑ ، پی ٹی آئی کے اعجاز خان جازی دو لاکھ 74 ہزار کے مالک ہیں ۔ صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے پاس راولپنڈی میں نو مرلے کا وراثتی گھر ہے جسکی قیمت ساٹھ لاکھ بتائی گئی ہے۔ ایک پلاٹ دو لاکھ کا فرنیچر، اکاونٹ میں13 لاکھ 38 ہزار روپے بھی موجود ہیں۔ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے اثاثوں کی مالیت دو کروڑ 14 لاکھ  ہے ۔ اہلیہ کے پاس ایک کلو سے زائد سونا  موجود  ہے ۔ جگنو محسن 44 کروڑ سے زائد کے اثاثوں  کی  مالکہ ، جگنو محسن نے شوہر نجم سیٹھی کے 23 کروڑ کے اثاثے بھی ظاہر کیے۔ ن لیگ کی ثانیہ عاشق ایک لاکھ چھتیس ہزار ، حنا پرویز بٹ 7 کروڑ 68 لاکھ  کی مالکہ ،عظمی بخاری 45 لاکھ کی مقروض نکلی ۔ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس 24 لاکھ اور یاسمین راشد 2 کروڑ 39 لاکھ سے زائد کے اثاثوں کی مالکہ ہیں ۔ حمزہ شہباز کے اثاثوں کی مالیت 41 کروڑ ، رانا مشہود 5 کروڑ ، ن لیگ کے سلمان رفیق 8 کروڑ ، میاں محمود الرشید 19 کروڑ ، یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی 1 کروڑ سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں ۔ سب سے غریب رکن پنجاب اسمبلی ساجدہ یوسف نکلی ۔ انکے بینک اکاؤنٹ میں صرف 217 روپے ہیں ۔ ساجدہ یوسف کے پاس نہ تو کوئی گاڑی ہے نہ زیور ۔ اندرون ملک اور بیرون ملک کوئی پراپرٹی بھی موجود نہیں۔ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال  کے اثاثوں کی مالیت 72 کروڑ چوراسی لاکھ روپے  ہے ۔ بیرون ملک جائیدادوں  کی کل مالیت 77 کروڑ 87 لاکھ روپے ہے۔  وزیر اعلی بلوچستان  کی  گاڑیوں کی کل مالیت چار کروڑ اکیاسی لاکھ روپے ہے  جبکہ بارہ لاکھ روپے کے زیورات  رکھتے ہیں۔ نواب ثنا اللہ زہری کراچی ، خضدار میں ساڑے چھ کروڑ روپے سے رہائشی اور زرعی جائیداد  رکھتے ہیں ۔ دبئی میں پانچ کروڑ کے اپارٹمنٹ کے مالک ہیں۔ دوکروڑ ستر لاکھ روپے کی گاڑی جبکہ ساٹھ تولے سونا اور گیارہ کروڑ روپے زائد کے پرائز بانڈز بھی رکھتے ہیں ۔ اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کے پاس پچانوے لاکھ روپے کا گھر جبکہ چار لاکھ روپے کا سونا  موجود ہے ۔ نولاکھ اٹھتر ہزار روپے سے زائد رقم بینک میں موجود ہے۔ وزیر خزانہ  بلوچستان ظہور احمد بلیدی  نے  زرعی زمین ایک ہزار دس ایکڑ ظاہر کی ہے ۔ تربت ، کراچی اور گوادر میں پلاٹس کے بھی مالک ہیں ۔