Thursday, April 25, 2024

بلوچستان اسمبلی کا اہم اجلاس 20 اکتوبر کو طلب

بلوچستان اسمبلی کا اہم اجلاس 20 اکتوبر کو طلب
October 16, 2021 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان اسمبلی کا اہم اجلاس 20 اکتوبر کو طلب کرلیا گیا۔

گورنر بلوچستان نے اجلاس بلانے کی سمری پر دستخظ کردیئے، وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جائے گی۔

اس سے قبل 12 اکتوبر کو بلوچستان اسمبلی کے ناراض ارکان نے وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔

بی اے پی کے ناراض ارکان کی جانب سے جمع کرائی جانے والی تحریک عدم اعتماد پر 14 ارکان کے دستخط موجود ہیں۔ 65 کے ایوان میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے ناراض ارکان کو 33 ارکان کی حمایت درکار ہو گی۔