Saturday, May 4, 2024

بلوچستان اسمبلی: اپوزیشن اور باغی گروپ کا وزیر اعظم سے ملاقات سے انکار

بلوچستان اسمبلی: اپوزیشن اور باغی گروپ کا وزیر اعظم سے ملاقات سے انکار
January 8, 2018

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان اسمبلی آج اپوزیشن اور باغی گروپ کا مسکن بنا رہا۔ دونوں نے وزیراعظم سے ملاقات سے انکار کر دیا۔
کوئٹہ میں سردی کی شدت بر قرار مگر سیاسی ماحول میں گرمی بڑھتی جا رہی ہے۔ وزیر اعلی بلوچستان کو سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی کال پر ناراض اراکین کو منانے کی ہدایت سامنے آئی مگر ناراض اراکین ماننے کو تیار نہیں۔
بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر مولانا واسع نے اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔ انہوں نے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کا دعوی کر دیا۔
ادھر وزیر اعظم کی آمد کی خبر جب اپوزیشن اور باغی اراکین تک پہنچی تو دونوں نے ملاقات سے انکار کر دیا۔
باغی گروپ اور اپوزیشن نے کہا کہ حکومت نے فیصلے میں دیر کر دی اب صوبے کی قسمت کا فیصلہ کل ہو گا۔