Wednesday, May 8, 2024

بلوچستان اسمبلی 13جنوری کو نئے قائد ایوان کا انتخاب کرے گی

بلوچستان اسمبلی 13جنوری کو نئے قائد ایوان کا انتخاب کرے گی
January 11, 2018

کوئٹہ ( 92 نیوز ) بلوچستان اسمبلی 13جنوری کو نئے قائد ایوان کا انتخاب کرے گی ۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس صبح 10 بجے  طلب کرلیا گیا ہے ۔ مسلم لیگ ن اور ق کے ارکان اسمبلی نے نئے وزیر اعلیٰ کیلئے اتفاق کر لیا ہے ۔ میر قدوس بزنجو بلوچستان کے آئندہ وزیر اعلیٰ ہوں گے ۔

وزیر اعلی بلوچستان کے لئے نامزد میر عبدالقدوس بزنجو پی بی 41 آواران سے تین مرتبہ ممبر بلوچستان اسمبلی منتخب ہو چکے ہے وہ ڈپٹی اسپیکر کے عہدے پر فائز رہنے کے ساتھ ساتھ قائم مقام اسپیکر اور قائم مقام گورنر بلوچستان بھی رہے ہیں ۔

میرعبدالقدوس بزنجو کا تعلق ضلع آواران سے ہے ۔  میرعبدالقدوس بزنجو سابق ڈپٹی اسپیکر عبدالمجید بزنجو کے صاحبزادے ہیں ۔  وہ 2002ء میں تعلیمی شرائط کی وجہ سے اپنے والد کی جگہ پہلی بار رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ۔

 قدوس بزنجو نے 2008ء میں ایک بار پھر انتخابات میں کامیابی حاصل کی ۔  2013 ء کے انتخابات میں رکن اسمبلی کے بعد بطور ڈپٹی اسپیکرکے فرائض سرانجام دیئے ۔

 وہ 2013میں جان محمد جمالی کے مستعفی ہونے کے بعد قائم مقام اسپیکربنے اور اس کے ساتھ ہی قائم مقام گورنر بلوچستان بھی رہے ۔