Saturday, May 4, 2024

بلوچستان ،65 میں سے 34 ارکان اسمبلی وزیراعلیٰ کی قسمت کا فیصلہ کرینگے

بلوچستان ،65 میں سے 34 ارکان اسمبلی وزیراعلیٰ کی قسمت کا فیصلہ کرینگے
January 8, 2018

کوئٹہ ( 92 نیوز ) وزیراعلیٰ بلوچستان کی قسمت کا فیصلہ کل ہونے جا رہا ہے ۔ مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت اپنے وزیراعلیٰ کو بچانے کے لئے سر توڑ کوششیں کر رہی ہے ۔

اسمبلی میں موجود 65 ارکان میں سے 34 ارکان تحریک کی کامیابی اور ناکامی کا فیصلہ کریں گے ۔

بلوچستان اسمبلی میں مخلوط حکومت اور اپوزیشن ارکان کی کل تعداد 65 ہے ۔  جس میں سے مسلم لیگ ن 22 ، پی کے میپ 14 ، نیشنل پارٹی 10 ، مسلم لیگ ق 5، بی این پی مینگل 2 ، جے یو آئی ف 8 ، اے این پی، بی این پی عوامی، ایم ڈبلیو ایم اور آزاد امیدواروں کی ایک ایک نشست شامل ہے ۔

تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن سمیت 14 ارکان نے دستخط کئے، جبکہ تحریک آنے کے بعد 6 وزرا اور مشیر مستعفی اور برطرف ہوئے۔

باغی گروپ کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس 40 ارکان موجود ہیں جو 9 جنوری کو وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری کے خلاف فیصلہ دیں گے۔

وزیراعلیٰ بلو چستان کے ترجمان کےمطابق ان کے پاس بهی ارکان کی تعداد اتنی ہے کہ وہ تحریک کو ناکام بناسکیں۔