Thursday, March 28, 2024

بلوچ مردوں کے روایتی ملبوسات آج بھی بہت مقبول ہیں

بلوچ مردوں کے روایتی ملبوسات آج بھی بہت مقبول ہیں
March 7, 2019
 کوئٹہ (92 نیوز) وقت کے ساتھ ساتھ فیشن کی دنیا میں مرد حضرات کے ملبوسات میں بھی نمایاں تبدیلی آگئی ہے تاہم بلوچ مردوں کے روایتی ملبوسات آج بھی بہت مقبول ہیں۔ بلوچ ثقافت جہاں دنیا میں ایک منفرداور مخصوص مقام رکھتی ہے وہیں بلوچ خواتین کے ملبوسات کی طرح بلوچ مرد حضرات کا لباس بھی دوسری اقوام سے منفرد ہے ۔ گھٹنوں سے نیچی ڈ ھیلی قمیض ، چوڑے گھیر کی بگٹی شلوار اور مقبول پوشاک پگڑی جسے دستار کہتے ہیں ان آن بان اور شان میں اضافہ کرتی ہے ۔ سرپرمری ، بگٹی ، بنگلزئی ، محمدشہی اور بزدار سمیت ہر قبیلے کا دستار پہنے کا اپنا انداز ہے جس کے ساتھ پاوں میں بلوچی چوٹ اور رنگ برنگے دھاگوںسے کشیدہ کی گئی واسکٹ اور شال لباس کی خوبصورتی مزید بڑھا دیتی ہے۔ شادی بیاہ کا موقع ہو یا کوئی تہوار بلوچ قوم سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی ثقافت کے رنگ میں رنگے نظر آ تے ہیں ۔ یہ ہی وجہ ہے کہ برطانوی اور فرانسیسی ماہرین آثار قدیمہ کی سروے ٹیموں نے بلوچ ثقافت کو دنیا میں دوسری قدیم ثقافتوں کے مقابلے میں مضبوط ثقافت قرار دیا ہے۔