Thursday, April 18, 2024

بلند و بالا پاکستانی پہاڑوں کے حوالے سے پہلی بین الاقوامی کانفرنس آج پیرس میں ہو گی

بلند و بالا پاکستانی پہاڑوں کے حوالے سے پہلی بین الاقوامی کانفرنس آج پیرس میں ہو گی
October 25, 2018
پیرس (92 نیوز) بلند و بالا پاکستانی پہاڑوں کے حوالے سے پہلی بین الاقوامی کانفرنس آج خوشبوؤں کے شہر پیرس میں ہو رہی ہے۔ سفارت خانہ پاکستان فرانس، پاکستان کے بلند و بالا پہاڑوں کے بارے میں پہلی بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کر چکا ہے۔ بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان کے عظیم پہاڑوں اور ان پر کوہ پیمائی کے مواقعوں کے بارے میں حاظرین کو آگاہ کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ پاکستان میں ٹریکنگ، سکینگ، پیراگلائڈنگ، روک کلائمبنگ اور کیاکنگ کے موجود شاندار مواقوں پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔ اس کانفرنس کا انعقاد پیرس میں موجود یونیسکو ہیڈکوارٹر کی عظیم الشان عمارت میں کیا جائیگا جس میں دنیا بھر سے آئے ہوئے کوہ پیما اور کھلاڑیوں اور ماہرین کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ سفیر پاکستان معین الحق نے ویڈیو پیغام میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں تین مختلف موضوعات پر دنیا بھر سے آئے ہوئے ماہرین علحیدہ علحیدہ بحث و مباحثہ کریں گے۔ کانفرنس میں پاکستان کے پانچ مایہ ناز پائلٹوں کو غیرملکی کوہ پیماؤں کی خطرناک حالات میں زندگیاں پچانے کے اعتراف میں برطانیہ کے الپائن کلب کی طرف سے ایوارڈ بھی دیئے جائیں گے۔