Saturday, April 27, 2024

بلند فشار خون پاکستان میں سب سے بڑی بیماری بن گئی

بلند فشار خون پاکستان میں سب سے بڑی بیماری بن گئی
January 3, 2017

اسلام آباد(92نیوز)بلند فشار خون پاکستان کی سب سے بڑی بیماری بن گئی ہے حالیہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک کی 52فیصد آباد بلند فشار خون کا شکار ہے کولیسٹرول دوسرے اور شوگر کی بیما ری تیسرے نمبر پر ہے ماہرین کہتے ہیں تمام بیماریوں کی وجہ ناقص خوراک اور سہل طرز زندگی ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کو غیر متعدی امراض نے جکڑ لیا ایک اندازے کے مطابق اس وقت ملک میں نصف سے زیادہ بیماریاں غیر متعدی ہیں پاکستانیوں کی بڑی تعداد بلند فشار خون کی شکار نکلی 52فیصد لوگ بلڈپریشر کے مریض ہیں جن میں سے صرف 10فیصد ادویات لیتے ہیں  کولیسٹرول ، شوگر ، گردے اور کینسر کے مرض بھی صحت کے نظام پر بوجھ بنتے جارہے ہیں۔ غیر متعدی امراض بڑھنے کی وجہ غیر متوازن اور ناقص خوراک ہی نہیں بلکہ سست طرززندگی۔ ورزش کی کمی اور تمباکو نوشی بھی ان بیماریوں کا باعث ہے سروے بتاتا ہے کہ95فیصدشہریوں کو ناقص خوراک دستیاب ہے۔

منصوبہ بندی کمیشن میں ہونے والے سیمینار میں سفارش کی گئی ہے کہ تعلیمی نصاب میں صحت سے متعلق مضامین متعارف کرائے جائیں اور وفاق میں سیکرٹریٹ قائم کیا جائے۔