Sunday, May 12, 2024

بلند ترین چوٹی کو سرکرنے کیلئے جانےوالے کوہ پیماؤں کے لاپتہ ہونےپر پوری قوم تشویش کا شکار

بلند ترین چوٹی کو سرکرنے کیلئے جانےوالے کوہ پیماؤں کے لاپتہ ہونےپر پوری قوم تشویش کا شکار
February 7, 2021

لاہور (92 نیوز) بلند ترین چوٹی کو مضبوط ترین عزائم کےساتھ سرکرنے کیلئے جانےوالے کوہ پیماؤں کے لاپتہ ہونےپر پوری قوم تشویش کا شکار، شہریوں نے بہادرمہم جووؤں کیلئے دعائیں مانگنا شروع کردیں۔

موسم سرمامیں کےٹوسرکرنے کی انوکھی مہم، پاکستان کے مایہ نازکوہ پیماوں نے عزم کیااورچل پڑے۔ مہم فتح کےقریب تھی کہ خراب موسم نے صورتحال کو بدل کررکھ دیا۔ کوہ پیماوں کی ٹیم کا مشن مکمل کرنے کے بعد بیس کیمپ سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ کوہ پیماؤں کی گمشدگی پرپوری قوم تشویش کا شکار ہوگئی۔

سوشل میڈیاپر محمد علی سدپارہ اوران کےساتھیوں کی مہم ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔ سوشل میڈیا صارفین محمد علی سدپارہ، جان اسنوری اور جےپی موہرکیلئے دعاؤں کی اپیل کرتے رہے اور شہریوں نے کوہ پیماوں کی تلاش کیلئے پاک آرمی کی ریسکیوکوششوں کو سراہا۔ ریسکیو آپریشن کی تصاویر بھی شیئرکیں۔

ایک شہری نے لکھا مجھے نہیں معلوم معجزے کیاہوتےہیں لیکن مجھےاب بھی امید ہے کہ کوئی نہ کوئی معجزہ ضرورہوگا اور وہ واپس آجائیں گے۔ایک خاتون نےلکھا ہم اپنے ہیروکو کھوجانے کےقریب ہیں ،قوم سے درخواست ہے کہ وہ اس کی محفوظ واپسی کیلئے دعاکرےکےٹوسرکرنے کی  اس مہم کےدوران زندگی کھونےوالے بلغارین کوہ پیمااٹناس کاٹوف کی تصویربھی شئیرکی جاتی رہی۔