Thursday, May 9, 2024

بلقیس ایدھی دہائی کی بہترین شخصیات میں سرفہرست

بلقیس ایدھی دہائی کی بہترین شخصیات میں سرفہرست
January 30, 2021

کراچی (92 نیوز) برطانیہ میں آن لائن رائے شماری میں بلقیس ایدھی دہائی کی بہترین شخصیات میں سرفہرست رہیں۔

انسانیت کی خدمت کا اجر اگلے جہاں میں تو ملتا ہی ہے، اس دنیا بھی انسان کی قدر و منزلت بڑھ جاتی ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی والدہ، فلاحی کاموں میں یکتا عبدالستار ایدھی کی اہلیہ، انسان دوست بلقیس ایدھی کو دہائی کی بہترین شخصیت قرار دے دیا گیا۔

برطانوی ادارے کی جانب سے کرائی گئی آن لائن رائے شماری میں بلقیس ایدھی 20 نامور عالمی شخصیات میں پہلے نمبر پر رہیں۔ پہلے نمبر پر ان کے ساتھ دیگر دوشخصیات یینگ ہی لی اور اسٹیفن سولڈز بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلقیس ایدھی نہ صرف اس دہائی بلکہ گزشتہ دہائی کی بھی بہترین شخصیت قرار پائیں، یوں انہیں 21 ویں صدی کی با اثر ترین شخصیت کا اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے۔

بلقیس ایدھی 1947ء میں کراچی میں پیدا ہوئیں۔۔ وہ پیشے کے اعتبار سے ایک نرس اور پاکستان میں سب سے زیادہ فعال مخیر حضرات میں سے ایک ہیں۔ بلقیس ایدھی کومادر پاکستان بھی کہا جاتا ہے۔۔۔ انسانیت کی بے لوث خدمت پر وہ اب تک متعدد قومی اور بین الاقوامی اعزازات اپنے نام کر چکی ہیں۔