Thursday, April 25, 2024

بلغراد: روسی اور ترک وزرائے خارجہ کی سلامتی وتعاون کی تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ملاقات

بلغراد: روسی اور ترک وزرائے خارجہ کی سلامتی وتعاون کی تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ملاقات
December 4, 2015
بلغراد (ویب ڈیسک) روسی اور ترک وزرائے خارجہ نے بلغراد میں یورپ میں سلامتی وتعاون کی تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی ہے۔ ترک وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ صرف ایک ملاقات سے مسائل طے پا جانے کی توقع غیرحقیقت پسندانہ ہے۔ ترکی کی جانب سے روسی طیارہ مار گرائے جانے کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی بلغراد میں ملاقات ہوئی جو دونوں ممالک میں اعلیٰ ترین سطح کا پہلا رابطہ ہے۔ ترک وزیر خارجہ میوت چاؤ شاولود کا کہنا ہے کہ بات چیت کے دروازے کھلے رہنا بہت اہم ہے۔ طیارہ گرانے کا واقعہ تازہ ہے لیکن فریقین کشیدگی میں اضافے کے بجائے تعلقات معمول پر لانا چاہتے ہیں۔ ترکی اختلافات کم کرنا چاہتا ہے۔ دوسری طرف روسی وزیر خارجہ کہتے ہیں ملاقات ترک وزیر خارجہ کی درخواست پر ہوئی۔ میڈیا کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے واقعے میں روسی پائلٹ کی ہلاکت پر افسوس اور تعزیت کا بھی اظہار کیا۔