Tuesday, April 23, 2024

بلغاریہ کے سابق ویٹ لفٹنگ چیمپئن ملن ڈابریو اپنے گھر میں مردہ پائے گئے

بلغاریہ کے سابق ویٹ لفٹنگ چیمپئن ملن ڈابریو اپنے گھر میں مردہ پائے گئے
March 22, 2015
بلغاریہ (ویب ڈیسک) بلغاریہ کے سابق ویٹ لفٹنگ چیمپئن ملن ڈابریو اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔ عالمی اور اولمپک ٹائٹل جیتنے والے کھلاڑی کی عمر پینتیس سال تھی۔ ڈابریو کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ ان کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ملا۔ بلغارین وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ڈابریو جنوبی شہر پلوڈیو میں واقع اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔ ڈابریو نے دو ہزار چار کے ایتھنز اولمپکس میں چورانوے کلو گرام کیٹیگری کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ انہوں نے دو ہزار تین میں ہونے والے عالمی چیمپئن شپ بھی جیتی تھی۔ ڈابریو نے دو بار یورپین چیمپئن بھی بنے۔ دوہزار آٹھ کے بیجنگ اولمپکس سے قبل وہ انجریز کی وجہ سے ریٹائر ہو گئے تھے۔ ویٹ لفٹنگ بلغاریہ کا مقبول ترین کھیل ہے۔ یہاں کے کھلاڑیوں نے انیس سو بہتر سے اب تک گیارہ اولمپک ٹائٹل جیتے ہیں۔