Friday, March 29, 2024

بلغاریہ نے عوامی مقامات پر نقاب کرنے پر پابندی لگا دی

بلغاریہ نے عوامی مقامات پر نقاب کرنے پر پابندی لگا دی
October 1, 2016
صوفیہ (ویب ڈیسک) فرانس اور بلجیم کے بعد بلغاریہ میں بھی چہرے کے نقاب پر پابندی لگا دی گئی۔ بلغاریہ کی پارلیمنٹ نے عوامی مقامات پر نقاب کے خلاف قانون کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق بلغاریہ کی پارلیمنٹ نے عوامی مقامات پر چہرے کے مکمل نقاب کے خلاف قانون منظور کر لیا ہے۔ اس قانون کے تحت چہرے کو مکمل یا مختصر طور پر پردے میں چھپانے پر پابندی ہو گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں ایک سو یورو جرمانہ کیا جائے گا جبکہ دوسری بار پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر ساڑھے سات سو یورو تک جرمانہ ہو سکے گا۔ بلغاریہ میں صدیوں سے رہائش پذیر مسلمان آبادی کا تیرہ فیصد ہیں لیکن حال ہی میں بلغاریہ کی ”روما“ اقلیت سے تعلق رکھنے والی خواتین میں حجاب کا رجحان بڑھ گیا ہے۔ روما اقلیت سے تعلق رکھنے والے افراد بلغاریہ کی آبادی کادس فیصد ہیں۔ بلغاریہ کی ترک سیاسی جماعت ایم ڈی ایل نے دیگر سیاسی جماعتوں پر مذہبی عدم برداشت کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔