Saturday, May 11, 2024

بلدیہ فیکٹری کیس ، فیکٹری مالک ارشد بھائیلہ کے بیان کی مکمل نقل سامنے آگئی

بلدیہ فیکٹری کیس ، فیکٹری مالک ارشد بھائیلہ کے بیان کی مکمل نقل سامنے آگئی
September 26, 2019
 کراچی (92 نیوز) بلدیہ فیکٹری کیس میں فیکٹری مالک ارشد بھائیلہ کے بیان کی مکمل نقل سامنے آگئی۔ فیکٹری کو ایم کیو ایم بلدیہ سیکٹر کے کارکن کنٹرول کرتے تھے۔ ارشد بھائیلہ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم بلدیہ سیکٹر کے ذریعے  فیکٹری کو کنٹرول کیا جاتا تھا۔ زکواۃ اور چندے کی مد میں ایم کیو ایم بلدیہ سیکٹر کو ماہانہ 10 لاکھ روپے دئیے جاتے تھے۔ متحدہ کے جلسوں اور  ریلیوں کے دوران  بسیں فراہم کرنا بھی ہماری ذمہ داری تھی۔ رحمان بھولا بلدیہ سیکٹر کا انچارج بنا تو 25 کروڑ روپے بھتے اور فیکٹری میں شراکت کا مطالبہ کیا گیا۔ 11 ستمبر کو فیکٹری میں آگ لگی تو  مسلسل رابطے کے باوجود فائر بریگیڈ نہیں پہنچی۔ اکائونٹس افسر مجید خود گیا اور فائر بریگیڈ کو لے کر آیا۔ سانحہ کے بعد ایم کیو ایم کی طرف سے مسلسل دبائو اور دھمکیاں ملتی رہیں کہ بھتے کے معاملات کا ذکر کسی سے نہ کیا جائے۔ سانحے کے بعد متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے لئے انیس قائم خانی کے نام پر 5 کروڑ 98 لاکھ روپے  وصول کئے گئے۔