Friday, April 19, 2024

بلدیہ عظمیٰ کراچی کی نااہلی، روشنیوں کا شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل

بلدیہ عظمیٰ کراچی کی نااہلی، روشنیوں کا شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل
May 29, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) حکومت سندھ اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کی نااہلی کے باعث روشنیوں کا شہر گندگی کا ڈھیر بنتا جا رہا ہے۔ کراچی کے قدیم علاقے گارڈن میں کہیں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے تو کہیں ناکارہ سیوریج سسٹم کی وجہ سے گٹر ابل رہے ہیں لیکن کوئی پرسان حال نہیں۔ کراچی کے قدیم علاقے گارڈن میں اب کوئی ایسی چیز نہیں جسے گارڈن کہا جا سکے۔ عالم شاہ بخاری مزار کے قریب گلیاں سیوریج کے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ تعفن کی وجہ سے ہزاروں افراد کا جینا محال ہو چکا ہے۔ علاقےمیں کچرے سے اٹھنے والے تعفن سے جہاں مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں وہیں علاقہ مکینوں کا وہاں سے گزرنا بھی محال ہو گیا ہے۔ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ گندگی اور ناکارہ سیوریج سسٹم نے زندگی اجیرن کر دی ہے۔ کئی بارشکایتوں کے باوجود شنوائی نہیں ہو رہی۔