Friday, April 19, 2024

بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے بعد 3اغواء کار ہلاک، بچہ بازیاب

بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے بعد 3اغواء کار ہلاک، بچہ بازیاب
July 2, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں پولیس نے دس سال کے بچے کو بازیاب کرالیا، مقابلے کے دوران تین اغواء کار ہلاک ہوگئے  جبکہ گلشن حدیدمیں ڈکیتوں نے ایک گھر میں مزاحمت کے دوران 3 افراد کو زخمی کر دیا۔

کراچی میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس نے بلدیہ ٹاؤن میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے  بچے کی بازیابی کیلئے رات گئے اغواء کاروں کیخلاف کامیاب ایکشن  لیا، مقابلے کے دوران 3 ملزمان  ٹھکانے لگادیے اور 10 سال کے وقار اللہ کو بازیاب کرالیا ۔

ملزمان نے بچے کو 29 جون کو میٹرو ول سائٹ سے اغواء کرنے کے بعد ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا  ، مقابلے کے دوران اغواء کاروں کے 2 ساتھی بھاگ نکلے ۔

دوسری جانب شہر میں ڈکیتی کی وارداتیں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں ، گلشن حدید میں لٹیرے ایک گھر میں ڈکیتی کیلئے سیڑھی لگاکر داخل ہوئے ، اسی دوران اہلخانہ نے مزاحمت کی تو فائرنگ کرکےماں، بیٹا اور بیٹی کو زخمی کردیا ۔

زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ینوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔