Friday, May 10, 2024

بلدیاتی نظام عوام کے حقوق ان کی دہلیز پر پہنچانے کا نظام ہے ، چودھری پرویز الہی

بلدیاتی نظام عوام کے حقوق ان کی دہلیز پر پہنچانے کا نظام ہے ، چودھری پرویز الہی
August 25, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کا کہنا ہے بلدیاتی نظام عوام کے حقوق ان کی دہلیز پر پہنچانے کا نظام ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری مسلم لیگ ق مہرین ملک آدم کی اسمبلی چیمبر میں ملاقات ہوئی۔ چودھری پرویزالہٰی نے ہدایت کی کہ بلدیاتی نظام کو مزید منظم بنانے کیلئے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کی جائے۔ بلدیاتی نظام عوام کے حقوق ان کی دہلیز پر پہنچانے کا نظام ہے۔ بلدیاتی انتخابات وقت کی ضرورت ہے۔ بلدیاتی ادارے خود مختار ہونگے تو جرائم کی شرح میں بھی کمی واقع ہو گی۔

چودھری پرویز الٰہی نے پارٹی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔

مرکزی انفارمیشن سیکرٹری مسلم لیگ ق مہرین ملک آدم نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی کے دور میں دیہات کی سطح پر بھی ترقیاتی کام ہوئے۔