Wednesday, April 24, 2024

بلدیاتی ایکٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، وزیر اعلیٰ مُراد علی شاہ

بلدیاتی ایکٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، وزیر اعلیٰ مُراد علی شاہ
December 9, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا سندھ حکومت کی بلدیاتی قانون کو بہتر بنائے گی، بلدیاتی ایکٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو ظلم قرار دے کر پیش کیا جا رہا ہے، ڈیڑھ سال پہلے کہا تھا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کی ضرورت ہے۔ انہیں قانون سے نہیں ہنگامے سے دلچسپی ہے، قانون سازی کے بجائے چور چور کا شور مچایا۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو تو کچھ سمجھ ہی نہیں ہے، اعتراضات کرنے والے سب سے پہلے بینفشری رہ چکے ہیں۔ قومی اسمبلی میں صرف ای وی ایم کا ڈھول پیٹا گیا، ہمارے بل کو بلڈوز کیا گیا۔

مراد علی شاہ مزید بولے کہ غیر قانونی تعمیرات کے آرڈیننس پر گورنر سے ملے، چائے وائے پی مگر کسی قانون پر بات نہیں ہوئی۔