Saturday, April 20, 2024

بلدیاتی انتخابات کےنتائج نےمخالفین کی پیش گوئیاں اورخواب چکنا چورکردیئے: بلاول بھٹو

بلدیاتی انتخابات کےنتائج نےمخالفین کی پیش گوئیاں اورخواب چکنا چورکردیئے: بلاول بھٹو
November 1, 2015
کراچی(92نیوز)پیپلز پارٹی کےچیئر مین بلاول بھٹوزرداری نےکہاہےکہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج نے مخالفین کی پیش گوئیاں اور خواب چکنا چورکردیئےہیں ،پہلےمرحلےمیں کامیابی واضح پیغام ہےکہ پیپلز پارٹی ہی واحدملک گیرقومی جماعت ہے۔ تفصیلات کےمطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےبلدیاتی الیکشن میں سندھ اورپنجاب کےکامیاب امیدواروں کومبارکباددی اورخیرپور،فیصل آبادودیگرعلاقوں میں 12سےزائدافرادکی اموات پرافسوس کااظہارکیا،ان کاکہناہےکہ الیکشن میں پرتشددواقعات اورانسانی جانوں کاضیاع نہایت تکلیف دہ امرہے۔ الیکشن کمیشن اورانتظامیہ کودوسرےمرحلےکیلئےحفاظتی انتظامات کویقینی بناناہوگا،بلاول بھٹونےکہاکہ بلدیاتی انتخابات کےنتائج نےمخالفین کی پیش گوئیاں اورخواب چکنا چورکردیے،چیئرمین پی پی نےکہاکہ جب بھی شفاف اور آزادانہ انتخابات ہوئےپی پی نےکامیابی حاصل کی۔ ان کاکہناتھاکہ مجھےیقین ہےکہ بلدیاتی انتخابات کےدوسرےاورتیسرےمراحل کےنتائج بھی مخالفین کیلئےسرپرائزثابت ہوں گے۔۔