Thursday, March 28, 2024

  بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں کامیابی پر جیتنے والے امیدواروں کے بھنگڑے جبکہ ہارنے والوں کے کیمپ سنسان

   بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں کامیابی پر جیتنے والے امیدواروں کے بھنگڑے جبکہ ہارنے والوں کے کیمپ سنسان
December 5, 2015
لاہور(92نیوز)بلدیاتی انتخابات کےتیسرے مرحلے میں کامیابی پر امیدواروں کے حامیوں نے خوب جشن منایا اورریلیاں بھی نکالیں، دوسری طرف ہارنے والوں کے کمیپ میں سوگ کی فضا رہی بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھی کہیں خوشی اورکہیں غم کی فضا رہی۔ کراچی میں ایم کیوایم نے نائن زیروپر کامیابی کا بھرپورجشن منایا، پارٹی نغموں پرروایتی رقص کیا  اورمٹھائیاں بانٹیں کارکن پُرجوش اندازمیں نعرے بازی بھی کرتے رہے۔ پیپلزپارٹی نے لیاری میں کامیابی کاخوب جشن منایا، جس سے روایتی رنگ بکھر گئے۔ راولپنڈی میں ن لیگ نے پیپلزپارٹی، عوامی مسلم لیگ اورپی ٹی آئی کا پتہ صاف کیا توکارکنوں نے خوب جشن منایا اورڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔ سیالکوٹ میں بھی ن لیگ نےبھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی، جس پرکارکن پھولے نہ سمائے بہاولپورمیں پی ٹی آٗئی کےکارکن کامیابی پرانتہائی پرخوش نظرآئے جبکہ ملتان میں بھی کھلاڑی کامیابیاں سمیٹنے کی خوشی میں سڑکوں پرنکل آئے۔ کامیابی کی خوشی منانے والے بعض کارکنوں نے قانون کوہاتھ میں لیتے ہوئے ہوائی فائرنگ بھی کی جبکہ ہارنے والوں کے کیمپ میں اُداسی اورمایوسی  چھائی رہی۔۔