Sunday, April 28, 2024

بلدیاتی انتخابات کے بعد پی ٹی آئی میں دھڑے بندی واضح ہوگئی

بلدیاتی انتخابات کے بعد پی ٹی آئی میں دھڑے بندی واضح ہوگئی
November 2, 2015
لاہور(92نیوز)بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعدپی ٹی آئی نئی مشکل کا شکار ہوگئی اورپنجاب میں دھڑے بن گئے ہیں، پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر اعجازچودھری کہتے ہیں کہ الیکشن کوکالعدم قراردیا جائے، جبکہ موجودہ آرگنائزر کا کہنا ہے کہ وہ ایسا غیرمعقول اورغیرذمہ دارانہ بیان نہیں دے سکتے ہیں۔ بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ پی ٹی آئی پر کافی بھاری پڑا ہے پہلےتوجماعت مطلوبہ نتائج حاصل نہ کرسکی اوراب دھڑے بندی کی وجہ سے اسےاندرونی طورپر بھی کئی محاذوں پرشکست کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کےمطابق پارٹی کے سابق صدراعجاز چودھری کا کہنا ہے کہ الیکشن میں خوب دھاندلی ہوئی، جس کی وجہ سے انہیں کالعدم قراردیا جائے۔ دوسری طرف پی ٹی آئی پنجاب کے آرگنائزرچودھری سرورکا کہنا ہے کہ الیکشن کوکالعدم قراردینے کا غیرذمہ دارانہ بیان نہیں دے سکتا۔ یہ بات بھی اہم ہے کہ اعجاز چودھری شکست کاسارا ملبہ  پنجاب کی صوبائی حکومت پرڈال رہے ہیں جبکہ  چودھری سرورکا کہنا ہے کہ اتنےبڑے پیمانے پردھاندلی نہیں ہوئی خوداحتسابی کرنا ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں پارٹی کی شکست کا ذمہ داراندرونِ خانہ چودھری سرورکوقراردیا جارہا ہے اوراعجازچودھری سمیت پارٹی کے نظریاتی ارکان نئی صف بندی اورتنظیم سازی کامطالبہ کررہے ہیں اور اس سارے عمل کوعمران خان کی حمایت بھی حاصل ہے۔ Ejaz-Chaudhry1