Thursday, April 25, 2024

بلدیاتی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع کر دی گئی

بلدیاتی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع کر دی گئی
October 20, 2015
اسلام آباد (92نیوز) سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلہ کیلئے الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع کردی ہے۔ پہلے مرحلے کے لیے ساڑھے 5 کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 20 اضلاع میں پولنگ ہو رہی ہے۔ بیلٹ پیپرز فوج کی نگرانی میں چھاپے جا رہے ہیں۔ پہلے مرحلے کے لیے ساڑھے 5 کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے صرف ایک فیصد زائد بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔ بیلٹ پیپرز کی چھپائی اسلام آباد‘ لاہور‘ کراچی میں ہو رہی ہے۔