Saturday, April 20, 2024

بلدیاتی انتخابات کیلئے انتخابی مہم کا آج آخری دن، جلسے جلوس، کارنر میٹنگز، جوڑ توڑ عروج پر

بلدیاتی انتخابات کیلئے انتخابی مہم کا آج آخری دن، جلسے جلوس، کارنر میٹنگز، جوڑ توڑ عروج پر
October 29, 2015
لاہور (92نیوز) بلدیاتی انتخابات کی سرگرمیاں زورو شور سے جاری ہیں اور انتخابی مہم ختم ہونے میں چوبیس گھنٹے سے بھی کم وقت باقی ہے۔ امیدواروں کی جانب سے لوگوں کومنانے اور میٹنگز کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔ پنجاب میں پہلے مرحلے کے تحت ہونےوالے بلدیاتی انتخابات کےلئے امیدواروں کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔ انتخابی مہم جمعرات کی رات بارہ بجے ختم ہوجائےگی جس کے باعث سرگرمیاں تیزی پکڑگئی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کا کہنا ہے کہ اپنے کاموں کی بدولت بلدیاتی معرکے میں بھی فتح یاب ہوں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدواران کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی توجہ صرف کرپشن پرہے، وہ مسائل حل کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ انتخابی مہم میں کم وقت رہ جانے کی وجہ سے امیدواروں نے بھی ووٹرز کو منانے اور اپنے دام میں لانے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ انتخابی مہم کے باعث شہر کے گلی کوچوں کی رونقیں بھی بڑھ گئی ہیں۔