Friday, April 19, 2024

    بلدیاتی انتخابات  : کمپین کے آغاز سےنتائج تک 92نیوز سب سے آگے

      بلدیاتی انتخابات  : کمپین کے آغاز سےنتائج تک 92نیوز سب سے آگے
October 31, 2015
لاہور(92نیوز)نائنٹی ٹو نیوز ایک بار پھر سب سے پہلے انتخابی نتائج اپنے ناظرین تک پہنچانے میں بازی لے گیا۔ پاکستان کے پہلے ایچ ڈی چینل نے پنجاب اور سندھ میں ہونے والی بلدیاتی انتخابات کا سب سے پہلا نتیجہ اور پہلا مکمل نتیجہ اپنے ناظرین تک پہنچایا۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان کا پہلا ایچ ڈی چینل نائنٹی ٹو نیوز کی سب سے بڑی الیکشن مانیٹرنگ ٹیم دن بھر ناظرین کو  بلدیاتی انتخابات کی  لمحہ بہ لمحہ رپورٹنگ کرتی رہی۔ پولنگ کا  وقت  ختم ہونے  کے بعد نتائج موصول ہونا شروع ہوئے تو نائنٹی ٹو نیوز نے عدالتی احکامات کے مطابق ساڑھے چھے بجے پہلا انتخابی نتیجہ اپنے ناظرین تک پہنچا یا۔ نائنٹی ٹو نیوز نے چکوال کی یو سی بائیس  کے  پولنگ اسٹیشن چکوڑا کے  پہلےنتیجہ  سے   ناظرین کو  آگاہ کیا۔ نائنٹی ٹو نیوز نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کا سب سے پہلا مکمل نتیجہ بھی اپنے ناظرین تک پہنچایا اس نتیجے کے مطابق میونسپل کمیٹی لالہ موسی  سے پیپلز پارٹی نے چوبیس میں سے چودہ نشستیں جیتیں جبکہ تحریک انصاف کے پانچ اور مسلم لیگ ن کے تین امیدوار کامیاب ہوئے۔ یہاں سے دو آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے۔