Friday, April 26, 2024

بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ، رجسٹرووٹرز کے اعدادوشمار میں تضادات سامنے آگئے

 بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ، رجسٹرووٹرز کے اعدادوشمار میں تضادات سامنے آگئے
October 30, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں رجسٹر ووٹرز کے اعدادوشمارمیں تضادات سامنے آنے لگے۔نائنٹی ٹو نیوزنے الیکشن کمیشن کی ووٹرز فہرست میں تضادات پرمبنی دستاویزات حاصل کرلیں۔ تفصیلات کےمطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے ہی مرحلے میں الیکشن کمیشن کی دستاویزات میں گیارہ لاکھ سے زائد ووٹرز کا  فرق سامنے  آگیا۔ کمیشن کی پہلی دستاویز کے مطابق کل  رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد  دو کروڑ پچاسی ہزار تین سو انتیس جبکہ دوسری دستاویز کے مطابق کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ نواسی لاکھ اٹھہتر ہزار ایک سو چھتیس ہے۔اس طرح دونوں دستاویزات میں مرد ووٹرز کی تعداد میں پانچ لاکھ چھیاسی ہزاراڑتالیس ووٹرزجبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد میں پانچ لاکھ اکیس ہزار ایک سو پینتالیس ووٹرز کا فرق سامنے آیا۔ اعدادو شمار میں کھلے تضاد سے الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔