Thursday, March 28, 2024

بلدیاتی انتخابات کا میدان سج گیا‘ پنجاب اور سندھ کے 20 اضلاع میں پولنگ جاری

بلدیاتی انتخابات کا میدان سج گیا‘ پنجاب اور سندھ کے 20 اضلاع میں پولنگ جاری
October 31, 2015
لاہور(92نیوز) پنجاب اور سندھ کے 20 اضلاع میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ اس موقع پر ووٹروں کا جوش و خروش دیدنی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا میدان سج گیا ہے اور پولنگ سٹیشنوں پر لمبی قطاریں ہیں۔ دونوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کا یہ پہلا مرحلہ ہے۔ پنجاب کے 12 اور سندھ کے 8 اضلاع میں پولنگ ہو رہی ہے۔ کئی شہروں میں لڑائی جھگڑے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں جبکہ کئی پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ کا عمل تاخیر کا شکار ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق بعض پولنگ سٹیشنوں پر عملہ غائب ہے اور کہیں پر تو بیلٹ پیپرز ہی موجود نہیں۔ واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات میں شیر‘ بلا‘ بالٹی‘ ترازو اور آزاد امیدوارں میں مقابلہ ہے۔ انتخابات کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ حساس پولنگ سٹیشنوں پر فوج اور رینجرز کے جوان تعینات ہیں۔