Tuesday, May 7, 2024

بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنیوالے لیگی امیدوار مقامی سطح پر اتحاد کرنے میں آزاد ہیں  : سینیٹرسلیم ضیاء

بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنیوالے لیگی امیدوار مقامی سطح پر اتحاد کرنے میں آزاد ہیں  : سینیٹرسلیم ضیاء
December 12, 2015
کراچی(92نیوز)ن لیگ کے سینیٹر سلیم ضیاء کا کہنا ہے کہ  بلدیاتی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے والے لیگی امید وار مقامی سطح پر اتحاد کرنے میں آزاد ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق ن لیگ کے رہنما اور سینیٹر سلیم ضیا نے کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدوار مقامی سطح پر اتحاد کرنے میں آزاد ہونگے ۔ دوسری طرف ن لیگ کے رکن سندھ اسمبلی ہمایوں خان  نے  بلدیاتی اتحاد کے لیئے پارٹی فیصلوں سے بغاوت کرنے  کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  ہم خود کسی جماعت سے اتحاد کرنے کا فیصلہ کریں گےکسی کو بھی مسلط کرنے نہیں دیں گے ۔