Friday, April 19, 2024

بلدیاتی انتخابات میں عام انتخابات سے بھی زیادہ دھاندلی ہوئی  : عمران خان

بلدیاتی انتخابات میں عام انتخابات سے بھی زیادہ دھاندلی ہوئی  : عمران خان
December 7, 2015
اسلام آباد(92نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی میں براہ راست الیکشن کرانے کا اعلان کر دیا کہتے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات میں دو ہزار تیرہ سے بھی زیادہ دھاندلی ہوئی ۔ الیکشن کمیشن بھی دھاندلی میں ملوث ہے وہ رہیں یا نہ رہیں تحریک انصاف کو ایک ادارہ ضرور بنا دیں گے ملک میں ایک طرف سٹیٹس کو ہے تو دوسری طرف تبدیلی ہے۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں پارٹی کی ایڈوائزری کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے متوالوں کے کپتان عمران خان نے  بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کا راگ تو الاپا ہی ساتھ ہی پیپلزپارٹی اور نون لیگ کو شدید تنقید کا  بھی نشانہ بنا ڈالا۔ جنن انتخابات میں سٹیٹس کو کو ہرایا نہ جا سکے ایسے انتخابات کا کیا فائدہ بلدیاتی انتخابات میں ساری  مشینری حکومت کے ساتھ ملی ہوئی تھی ،الیکشن کمیشن نے بھی ساتھ دیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اب کی بار پارٹی الیکشن میں غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔  غلطیوں سے سبق سیکھ لیا  انٹرا پارٹی انتخابات کے لئے سات رکنی کمیٹی بھی بنا دی ہے۔ دوماہ میں الیکشن ہوں گے، پہلے رکنیت سازی کی مہم ہوگی پھر براہ راست الیکشن ہوں گے پی ٹی آئی کے چیئرمین نےواضح کیا کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام نے تحریک انصاف کا احتساب کیا  کئی جگہوں پر پارٹی کی کمزوریاں سامنے آئیں وہ رہیں یا نہ رہیں تحریک انصاف کو ایک ادارہ ضرور بنا دیں گے۔