Friday, March 29, 2024

بلدیاتی انتخابات میں شکست ، اتحادیوں نے عمران اسماعیل  پرسنگین الزامات لگادیئے

بلدیاتی انتخابات میں شکست ، اتحادیوں نے عمران اسماعیل  پرسنگین الزامات لگادیئے
August 24, 2016
کراچی(92نیوز)بلدیاتی انتخابات میں شکست سے کراچی اتحاد  پی ٹی آئی  کے خلاف ہوگیا۔ اتحادیوں نے عمران اسماعیل پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں تقریر سے روک دیا ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے لیے بنے کراچی اتحاد کے فیصلوں پر عمل نا کرنا پی ٹی ائی رہنما عمران اسماعیل کو مہنگا پڑگیا  ۔ عمران اسماعیل کے ایم سی اولڈ بلڈنگ وسیم اختر سے ملنے پہنچے تو اتحادیوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ کراچی اتحاد کے ڈپٹی مئیر کے امیدوار امان اللہ افرید ی میڈیا کے سامنے آئے  اور عمران اسماعیل پر خوب گرجے برسے ۔  مخالفین نے عمران اسماعیل کے خلاف غدار غدار کے نعرے لگائے اور سٹی کونسل ہال تک ان کا پیچھا کیا  ۔ وسیم اختر سے ملاقات کے بعد  پی ٹی ائی رہنما کو ڈپٹی مئیر ارشد وہرا نے اپنی گاڑی میں عقبی راستے سے باہر نکالا ۔