Saturday, April 20, 2024

بلدیاتی انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو حصہ لینا چاہئے : مشاہد اللہ

بلدیاتی انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو حصہ لینا چاہئے : مشاہد اللہ
October 20, 2015
کراچی(92نیوز)ن لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مشاہداللہ  کا کہنا ہے کہ  بلدیاتی انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو حصہ لینا چاہیئے ۔ تفصیلات کےمطابق ن لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مشاہداللہ  کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے،ان کا کہنا تھا کہ  بلدیاتی انتخابات سے جمہوریت مضبوط ہوگی اور نچلی سطح پر اقتدار منتقل ہوگا۔ مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن اس وقت جاری رہے گا جب تک امن نہیں ہو جاتا،آپریشن کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں ملک دشمن اور کریمنلز کے خلاف ہو رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ رینجرز اور پولیس کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں  وہ شہریوں کو ان کا حقوق دلا رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  ایم کیو ایم نے  استعفے دیئے تھے  لیکن ہم چاہتے ہیں کہ یہ لوگ بھی پارلیمنٹ میں آکر اپنا کردار ادا کریں۔ ایم کیو ایم کے شکایت کے ازالے کے لیئے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ  ن لیگ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی۔