Saturday, April 20, 2024

بلدیاتی انتخابات سے قبل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اسپیکر قومی اسمبلی کو نوٹس

بلدیاتی انتخابات سے قبل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اسپیکر قومی اسمبلی کو نوٹس
December 12, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) بلدیاتی انتخابات سے قبل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو بھی نوٹس مل گیا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے اسد قیصر کو 13 دسمبر کو طلب کرلیا۔

اسپیکر نے مبینہ آڈیو میں ووٹروں کو کروڑوں کے ترقیاتی منصوبوں کی ترغیب دی تھی۔ الیکشن کمیشن نے اسپیکر کی مبینہ آڈیو کے فرانزک کے لیے پیمرا کو بھی خط لکھ دیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ اسد قیصر کی آڈیو کا فرانزک کراکے معاملے کو ہنگامی بنیادوں پر دیکھا جائے۔

الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ فرانزک رپورٹ اور آڈیو کی حقیقت پر رپورٹ 15 دسمبر تک فراہم کی جائے۔

دوسری جانب انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسڑکٹ مانٹرنگ آفیسر صوابی نے اسپیکر اسد قیصر کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسد قیصر 13 دسمبر کو پیش ہوں۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کو ووٹرز کو ترقیاتی اسکیموں کی ترغیب دینے پر نوٹس بھیجا گیا ہے۔