Saturday, May 18, 2024

بلدیاتی انتخابات: خیبرپختونخوا حکومت نئے اداروں کا ڈھانچہ بنانے میں ناکام، لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت رولز آف بزنس بھی نہ بن سکے

بلدیاتی انتخابات: خیبرپختونخوا حکومت نئے اداروں کا ڈھانچہ بنانے میں ناکام، لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت رولز آف بزنس بھی نہ بن سکے
May 6, 2015
پشاور (92نیوز) بلدیاتی انتخابات کیلئے خیبرپختونخواحکومت نئے اداروں کاڈھانچہ بنانے میں ناکام ہو گئی، لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت تاحال حکومت رولزآف بزنس نہ بناسکی۔ 13 محکموں کوضلعی حکومتوں کے سپردکرنے سے متعلق بھی قواعدنہ بن سکے، عدالتوں سے باہرتنازعات کے حل کےلئے ویلیج کونسلوں کے اختیارات کاتعین بھی نہ ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے بعد نئے اداروں کا ڈھانچہ بنانے میں خیبرپختونخوا حکومت ناکام ہو گئی ہے اور تاحال لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت رولز آف بزنس بھی نہ بنا سکی ہے۔ ابھی تک لوکل کونسلوں کے دفاتر اورسٹاف کا تعین بھی نہ ہوسکا ہے جبکہ محکموں کو ضلعی حکومتوں کے سپرد کرنے سے متعلق بھی قواعد نہ بن سکے۔