Saturday, April 20, 2024

بلدیاتی انتخابات : جدید موبائل فون اسلام آباد پولیس کے حوالے

	 بلدیاتی انتخابات : جدید موبائل فون اسلام آباد پولیس کے حوالے
November 29, 2015
کراچی(92نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے  اسلام آباد پولیس کو جدید موبائل فون سیٹ فراہم کر دئیے گئے۔ تفصیلات کےمطابق ان موبائل سیٹس کے ذریعے پولیس اہلکار مختلف پولنگ اسٹیشنوں میں کسی بھی جھگڑے یا خراب صورتحال کی منظر کشی فوری موبائل کے ذریعے کر سکیں گے ۔ پولیس اہلکار کسی بھی ہنگامی صورتحال میں آڈیو کلپ کے ذریعے کںٹرول روم اور افسروں کو آگاہ کریں گے موبائل فون پر کال کرنے کی بھی مفت سہولت ہے ،،اس سے قبل بھی پولیس کو مختلف صورتحال کی مانیٹرنگ کے لئے خصوصی موبائل فون فراہم کئے جاتے رہے ہیں۔